ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / کمل ناتھ نے سنت بابا رام سنگھ کی موت پر کہا: معلوم نہیں مودی حکومت نیند سے کب بیدار ہوگی

کمل ناتھ نے سنت بابا رام سنگھ کی موت پر کہا: معلوم نہیں مودی حکومت نیند سے کب بیدار ہوگی

Thu, 17 Dec 2020 18:52:15    S.O. News Service

بھوپال،17 /دسمبر(آئی این ایس انڈیا) مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے دہلی ہریانہ بارڈر (سنگھو بارڈر) پر کسانوں کی تحریک میں شامل سنت بابا رام سنگھ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب تک بہت سے کسان جو زرعی قوانین کی مخالفت کر رہے ہیں، دم توڑ چکے ہیں لیکن مرکز گہری نیند سو چکا ہے۔ پتہ نہیں مودی حکومت نیند سے بیدار کب ہوگی۔ٹویٹ میں بابا کے تئیں اظہار تعزیت کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ نے لکھا کہ انہوں نے غم میں اپنی جان دے دی۔ میری ہمدردی لواحقین کے ساتھ ہے۔ معلوم نہیں مودی حکومت نیند سے بیدار کب ہوگی، کسان مخالف کالے قوانین کو کب واپس لے گی۔

دہلی کی سرحد پر گذشتہ 21 دنوں سے تین زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کے مظاہرے میں اب تک بہت سے کسان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ سنت بابا رام سنگھ جی نانکسر سنگرا کے کسانوں کی حمایت میں خودکشی کی خبر بہت افسوسناک ہے۔

واضح رہے کہ دہلی ہریانہ بارڈر (سنگھو بارڈر) پر کسانوں کی تحریک میں شامل سنت بابا رام سنگھ نے بدھ کے روز خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی ہے۔ بابا رام سنگھ کرنال کے رہائشی تھے۔ ایک خودکش نوٹ بھی سامنے آگیا ہے۔ بابا نے خودکش نوٹ میں لکھا ہے کہ اگر کوئی کسانوں کی حمایت میں میڈل واپس کررہا ہے، اور کوئی ایوارڈ، لیکن میں اپنی قربانی دے رہا ہوں۔


Share: